اردو | हिन्दी | English
529 Views
Entertainment

عامرخان کو ریو اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کی اجازت

Aamir-Khan
Written by Taasir Newspaper

کراچی، 02 جون (یو این آئی)پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان کو انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن نے ریو اولمپک 2016 میں پاکستان کی نمائندگی کی اجازت دے دی ہے جبکہ عامر بھی اولمپک میں پاکستانی کی نمائندگی کے خواہشمند ہیں۔عامر خان پاکستان میں باکسنگ کے فروغ اور تھر کے خشک سالی سے متاثرہ افراد کے لیے ان دنوں چیرٹی باکسنگ مقابلے کے انعقاد کے سلسلے میں کراچی میں موجود ہیں۔انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے تازہ فیصلے کے حوالے سے عامر خان سے سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ میں اس کو دیکھوں گا، اگر یہ ممکن ہوا تو حیرت انگیز ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ اس کا انحصار میرے پروموٹرز پر ہے جن کے ساتھ میرا پروفیشنل معاہدہ ہے ، انگلینڈ واپسی پر میں اپنے پروموٹرز سے اس معاملے پر بات کروں گا۔عامر نے ریو اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کو اپنے لیے باعث فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہتصور کیجیے اگر میں اولمپک میں اپنے مادر وطن کی نمائندگی کروں تو یہ میرے لیے بہت خاص ہوگا۔انھوں نے اولمپک میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر برطانیہ باکسنگ ایسوسی ایشن کے ممکنہ ردعمل کے حوالے سے کچھ نہیں کہا، تاہم پاکستان باکسنگ فیڈریشن (پی بی ایف) کے سیکریٹری اقبال حسین نے کہا کہ اگر عامر خان انٹرنیشنل باکسنگ ایسوسی ایشن کے حالیہ فیصلے کے بعد پاکستان کی نمائندگی کا فیصلہ کرتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper