اردو | हिन्दी | English
489 Views
Entertainment

عامر خان فلم ’’دنگل‘‘ کی تشہیر کیلئے گلوکار بن گئے

Aamir-Khan
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،25جولائی(پی ایس آئی)بولی وڈ اداکار عامر خان فلم ’’دنگل‘‘ کی تشہیر کے لیے گلوکار بن گئے۔میڈیا کے مطابق گانے کو ممبئی کے اسٹوڈیو میں ریکارڈ کرلیا گیا ہے جسے امیتابھ بھٹہ چاریا نے لکھا ہے اور پریتم نے موسیقی دی ہے۔ اداکار عامر خان کے گلوکارکے روپ کی تصاویر سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہیں جنہوں نے تہلکہ مچا رکھا ہے اور ان تصاویر میں عامر خان اپنی عمر سے بھی کئی گنا کم نظر آرہے ہیں جس پر مداحوں نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔واضح رہے کہ اداکار عامرخان کی فلم ’’دنگل‘‘ رواں برس دسمبر میں ریلیز کی جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper