اردو | हिन्दी | English
109 Views
Politics

عدالتوں کی حفاظت کا پختہ انتظام ہوگا: وزیراعلیٰ

nitish-kumar
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 20 اپریل (اسٹاف رپورٹر):وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا ہے کہ عدالتوں کی حفاظت کا پختہ انتظام کیا جائے گا۔ موصوف اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سبھی عدالتوں کا ان کی بلڈنگ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے حفاظت کا بہتر انتظام کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہرایک عدالت کی بلڈنگ کا ڈیزائن الگ الگ ہے۔ عدالت میں جانے کیلئے راستہ ،عدالت میں آنے والے لوگوں کو کنٹرول کرنا، عدالتی چہار دیواری کی صورتحال ،عدالت کے داخلہ گیٹ وغیرہ کی پوری اسٹڈی کرکے حفاظت کا بہتر انتظام کیا جائے گا۔ یہی نہیں عدالتوں کی سیفٹی جیسے زلزلہ کے وقت کی جانے والی کارروائی اور عدالت کے دیگر سہولیات کا بھی دھیان رکھا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے ہدایت دی ہے کہ ہرایک عدالت بلڈنگ کی اسٹڈی کر تحفظ کے نقطہ نظر سے چہار دیواری،صدر دروازہ ، سی سی ٹی وی کیمرہ وغیرہ کا انتظام کیا جائے گا۔

About the author

Taasir Newspaper