اردو | हिन्दी | English
315 Views
Entertainment

عشق میں گھائل کترینہ کیف نے زندگی گزارنے کا نیا فلسفہ اپنا لیا

kaitrina
Written by Tariq Hasan

ممبئی،11 ستمبر (پی ایس آئی)چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کے عشق میں گھائل بالی ووڈ کی باربی ڈول نے زندگی گزارنے کا ایک ایسا فلسفہ اپنا لیا ہے جو دوسری اداکاروں سے کافی مختلف ہے۔میڈیا کے مطابق کترینہ کیف نے کہا کہ علیحدگی کے بعد انسان کومے نوشی کے بعد گھرجانا چاہیے، گھر جاکر آئس کریم سے لطف اندوز ہونے کے بعد ہنستے ہوئے تکیے پر سوجانا چاہئے۔ساتھ ہی انہوں نے ایک نصیحت بھی کی کہ اپنے تکیے پرمنہ رکھ کررونا بالکل نہیں چاہیے۔اداکارہ کی اس نصیحت کے بعد ایسا لگتا ہے کہ وہ خود بھی اداکاررنبیر کپور سے طویل گہری دوستی کے بعد اسی طریقہ کار پرعمل پیرا ہیں۔واضھ رہے کہ کترینہ کیف اپنی نئی فلم ‘‘بارباردیکھو’’ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ رنبیر کا دکھ بھولنے کیلئے انہوں نے اس گھر کو بھی چھوڑ دیا ہے جہاں وہ دو سال رنبیر کے ساتھ رہیں۔

About the author

Tariq Hasan