اردو | हिन्दी | English
551 Views
Sports

فائنل میں ٹکرائیں گے گمبھیر اور رینا

GAMBHIR
Written by Tariq Hasan

فائنل میں ٹکرائیں گے گمبھیر اور رینا
گریٹر نوئیڈا، 02 ستمبر (یو این آئی) انڈیا ریڈ کی ٹیم دلیپ ٹرافی گھریلو کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ چکی ہیں جبکہ انڈیا بلیو اور انڈیا گرین کی ٹیمیں چار سے سات ستمبر تک کھیلے جانے والے آخری لیگ میچ میں فائنل کا ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے زور لگائیں گی۔ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ 10 سے 14 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔دن رات کے اس مقابلے سے پہلے انڈیا گرین اور انڈیا بلیو کی ٹیمیں یہاں شہید وجے سنگھ پٹنائک اسپورٹس کامپلیکس پر ہفتہ کو مشق کے لئے اتریں گی۔کپتان گوتم گمبھیر کی کپتانی والی انڈیا بلیو اور سریش رائنا کی کپتانی والی انڈیا گرین کی ٹیمیں تیسرے میچ سے پہلے اپنی تیاریوں کو پختہ کرنے کے لیے مشق کریں گی۔گمبھیر کی انڈیا بلیو اسٹیڈیم میں ایک بجے سے مشق کرے گی جبکہ گرین اسی دن ساڑھے تین بجے سے اپنا پریکٹس سیشن شروع کرے گی۔انڈیا بلیو اور گرین ٹیموں کے کپتان میچ کے موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے ۔دن رات کی شکل میں منعقد کئے جا رہے اس ٹورنامنٹ کا دوسرا میچ جمعرات کو بارش کی وجہ سے ڈرا ختم ہوا تھا جس میں انڈیا بلیو اور یوراج سنگھ کی کپتانی والی انڈیا ریڈ کو ایک ایک پوائنٹس ملے تھے ۔بلیو اور ریڈ کے درمیان ڈرا ختم ہوئے گزشتہ میچ کے بعد یوراج کی ٹیم نے ٹیبل میں سب سے اوپر رہتے ہوئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔انڈیا ریڈ کے دو میچوں میں ایک جیت اور ایک ڈرا سے سات پوائنٹس ہیں۔دوسرے فائنلسٹ کا فیصلہ چار ستمبر سے انڈیا گرین اور انڈیا بلیو کے درمیان شروع ہو رہے میچ کے فیصلے سے ہوگا۔اگر وہ میچ بھی بارش کی نذر ہوتا ہے اور پوائنٹس کو دونوں ٹیموں کے درمیان تقسیم کرنا پڑے گا تو انڈیا بلیو کو فائنل میں انڈیا ریڈ سے مقابلہ کا موقع ملے گا۔گوتم گمبھیر کی انڈیا بلیو کا ایک میچ سے ایک پوائنٹ ہے اور وہ ٹیبل میں دوسرے نمبر پر ہے ۔ انڈیا گرین کا کھاتہ نہیں کھلا ہے اور وہ تیسرے مقام پر ہے ۔رائنا کی ٹیم کو ریڈ ٹیم کے خلاف اپنے گزشتہ میچ میں 219 رنز سے شکست کھانی پڑی تھی۔

About the author

Tariq Hasan