اردو | हिन्दी | English
125 Views
Politics

فاشسٹ نظریہ کو شکست دینے کیلئے سماجوادیوں کا اتحاد ضروری

Nitish-Kumar
Written by Taasir Newspaper

نتیش نے کہا کہ نہ میں وزیر اعظم کے عہدے کا امیدوار ہوں اور نہ ہی میں نے سنگھ مکت بھارت کا نعرہ دیا ہے

پٹنہ 17مئی (اسٹاف رپورٹر): وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے سماجوادیوں کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں ملک کے مفاد میں متحد ہونا ہی پڑے گا۔کیونکہ ہمیں ملک کو ایک فاشسٹ نظریہ سے آزاد کرانا ہے۔ وزیراعلیٰ منگل کو انجمن اسلامیہ ہال میں سماجوادی آندولن کی 82 ویں سالگرہ کے موقع پرمنعقد جلسے سے خطاب کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ میں وزیراعظم کے عہدے کا دعویدار نہیں ہوں۔ کیونکہ میں اتنا بیوقوف نہیں ہوں،ہمارا مقصد صرف ایک خاص نظریہ کو ختم کرنا ہے۔ہم نے اصولوں سے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا اور نہ ہی آگے کریں گے۔ ہم مٹ جائیں گے لیکن جھکیں گے نہیں۔انہوں نے کہاکہ اتحاد کیلئے میں اپنی اور اپنی پارٹی کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔ جب صحیح پالیسی بنے گی تبھی سیاست بھی صحیح ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ انسان کو ہر وقت سننے اور سیکھنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔نتیش کمار نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے سنگھ مکت بھارت بنانے کی بات کبھی نہیں کی میرا مقصد تو صرف اس نظریہ کو شکست دینا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper