اردو | हिन्दी | English
402 Views
Entertainment

فرح خان کی بالی ووڈ کا مذاق اڑانے پر انوکھی سزاکی تجویز

farah-yourcall
Written by Tariq Hasan

ممبئی ۔31جنوری(ےواین این )بولی وڈ ہدایت کارہ، مصنفہ، اداکارہ اور کوریوگرافر فرح خان کا کہنا ہے کہ ہر دور میں بولی وڈ فلموں کا مذاق اڑانے والے لوگ موجود رہے ہیں، جنھیں اس کی سزا ملنی چاہئے۔ فرح خان کا کہنا تھا کہ ایسے افراد کو سینما میں بیزار کن فلمیں دکھانی چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لوگ بولی وڈ کے ساتھ کئی نام بھی جوڑتے ہیں جیسے کوئی ہماری فلموں کو بولی وڈ مصالحہ فلمز کہتا ہے جبکہ کوئی بولی وڈ آئٹم سانگ اور اب انہیں تبدیل کرنا ناممکن ہے۔فرح خان کے مطابق جو افراد بولی وڈ فلموں کا مذاق اڑاتے ہیں انہیں فرانسیسی یا پولینڈ سینما کی فلمیں دکھانی چاہئیں اور ان کی سزا یہ ہو کہ وہ اپنی پوری زندگی یہ بیزار فلمیں دیکھیں۔خیال رہے کہ فرح خان نے بولی وڈ کو”میں ہوں ناں“،”اوم شانتی اوم“، اور”ہیپی نیو ایئر“ جیسی کامیاب فلمیں دی ہیں، جن میں کئی نامور اداکاروں نے اپنے کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انھوں نے اپنے کیریئر میں 80 فلموں کے تقریباً 100 گانوں کو کوریوگراف کیا۔فرح خان اس وقت ہندوستانی ڈانس شو ”جھلک دکھلا جا 9“ میں بحیثیت جج شریک ہیں، جس کے ساتھ ساتھ وہ”انڈین آئڈل 9“ میں بھی جج کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

About the author

Tariq Hasan