اردو | हिन्दी | English
291 Views
Movie

فلم رئیس کی شوٹنگ کے دوران ماہرہ کے ساتھ پیش آیا دلچسپ واقعہ

Shah-Rukh-Khan
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،31جولائی(پی ایس آئی) پاکستان کی معروف اور عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ماہرہ خان شاہ رخ ٰخان کے ساتھ آنے والی اپنی پہلی فلم ‘رئیس’کو لے کر کافی خوش نظر آتی ہیں۔ماہرہ نے رئیس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘شاہ رخ کے ساتھ کام کرنا ایسا لگتا ہے جیسے میرا خواب سچ ہوگیا ہو،میں جتنی خوش ہوں اس سے زیادہ ڈری ہوئی ہوں۔ماہرہ نے شوٹنگ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘فلم کے پہلے سین کی شوٹنگ کے دوران سب کچھ ٹھیک تھا،میں صحیح طریقے سے اپنا کام کررہی تھی ،لیکن جیسے ہی کنگ خان میرے سامنے آئے میں یاد کی ہوئی تمام لائنز بھول گئی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آرٹسٹ ہیں اور دوسرے ملک میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں،اسلئے ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ بہتر سے بہتر کام کروں۔واضح رہے کہ ماہرہ اور شاہ رخ کی آنے والی فلم رئیس کی شوٹنگ تقریباً ختم ہو چکی ہے، فلم کی ہدایات راہول ڈھولکیا نے دی ہیں جبکہ رئیس اگلے سال 26 جنوری 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔

About the author

Taasir Newspaper