اردو | हिन्दी | English
250 Views
Entertainment

فلم پنک کے اختتام کو تبدیل کیا گیا : تاپسی پنو

tapsi-panno
Written by Tariq Hasan

ممبئی،۲۶،ستمبر(پی ایس آئی)امیتابھ بچن اور تاپسی پنو کی فلم ’پنک‘ لوگوں کو متاثر کرنے میں کافی کامیاب رہی ہے، اپنی کہانی اور تصور کی وجہ سے اسے ہر جگہ پذیرائی ملی ہے، فلم کے کلائمکس میں لڑکی کو کیس جیتتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم اصل کلائمکس لوگوں کو تحریک دینے کیلئے تبدیل کیا گیا،اس بات کا انکشاف تاپسی پنو نے حال ہی میں کیا، فلم کے پلاٹ کے مطابق مخالف کے خلاف موجودتمام تر حقائق اور شواہد کے باوجود لڑکی کو کیس ہار نا تھا،مگر ہم نے اسے تبدیل کردیا اور لڑکی کو کیس جتادیا تاکہ لوگ فلم دیکھنے کے بعد کچھ سیکھ کر جائیں، ایسی صورتحال کے خلاف ایکشن لینے کیلئے لوگوں میں تحریک پیدا کرنے کیلئے ایسا کیا گیا۔

About the author

Tariq Hasan