اردو | हिन्दी | English
437 Views
Entertainment

فلم ’’ہاؤس فل3‘‘میں کام کرنا زیادہ پسند ہے،اکشے کمار

Akshay-Kumar
Written by Taasir Newspaper

ممبئی۔10مئی(یو این این) بالی وڈ اداکار اکشے کمارنے کہا ہے کہ مزاحیہ فلم ’’ہاؤس فل3‘‘میں کام کرنا زیادہ پسند ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اس سے قبل اکشے کمار نے کئی سنجیدہ فلموں میں کام کیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ مزاحیہ فلموں میں کام کرنے کے دوران کافی لطف اندوز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں جب ہلکی پھلکی مزاحیہ فلمیں کرتا ہوں تو کافی آرام دہ محسوس کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ وقت تک میں تناؤ میں تھا جب میں ’’ایئر لفٹ‘‘ جیسی فلمیں کر رہا تھا تاہم مجھے’’ ہاؤس فل‘‘ جیسی فلموں میں کام کرنے میں بہت لطف آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ’’ہاؤس فل3‘‘کی شوٹنگ کے دوران ہم نے کافی اچھا وقت گزارا۔واضح رہے کہ ’’ہاؤس فل 3‘‘ میں اکشے کمار، رتیش دیش مکھ، ابھیشیک بچن، جیکولین فرنینڈس ، نرگس فخری اور لیزا ہیڈن اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

About the author

Taasir Newspaper