اردو | हिन्दी | English
438 Views
Entertainment

فلم’ ہینڈز آف اسٹون‘کاپریمیئر،پریانکا چوپڑا کی شرکت

Priyanka-Chopra
Written by Taasir Newspaper

لاس اینجلس،27 اگست (پی ایس آئی)معروف ہولی وڈ اسٹار رابرٹ ڈی نیرو کی ایکشن اور ڈرامے سے بھرپور نئی ہولی وڈ اسپورٹس بائیوگرافیکل فلم ’ہینڈز آف ا سٹون‘ کانیو یارک میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد کیا گیا جس میں کئی ہولی وڈ اداکاروں سمیت پریانکا چوپڑا بھی شرکت کیلئے پہنچیں۔ ریڈ کارپٹ پر پہنچنے پر فوٹو گرافروں نے اسٹارزکے خوب پوز لئے اور جی بھر کر داد دی۔ جوناتھن جیکو بووچ کی ہدایتکاری میں بننے والی حقیقی واقعات پر مبنی اس فلم کی کہانی رابرٹو ڈیورین نامی ایک ایسے چیمپئن باکسر کے گرد گھوم رہی ہے جو سولہ سال کی عمر میں اپنے باکسنگ کیرئیر کا آغاز کرتا ہے اور پچاس سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ اختیار کر لیتا ہے۔رابرٹو اپنے کیرئیر میں نامور باکسر شوگر رے لیونارڈ کو شکست دے کر ویلٹر ویٹ کا ورلڈ ٹائٹل اپنے نام کرتا ہے لیکن شوگر رے کے دوبارہ چیلنج میں رابرٹو اپنے ٹائٹل سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے تاہم رابرٹو کو رے آرسل جیسا لیجنڈری ٹرینر ملنے پراس کی زندگی تبدیل ہو کر رہ جاتی ہے۔جے ویز لیڈر اور کارلوس گارشیائکی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی ڈرامے اور سنسنی پر مبنی یہ فلم 26اگست کوامریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

About the author

Taasir Newspaper