اردو | हिन्दी | English
332 Views
Entertainment

فواد خان دیپیکا پڈوکون کے شوہر بننے پر آمادہ ہو گئے

Fawad-Khan
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ۔26جولائی(یو این این)پاکستانی اداکار فواد خان فلمساز سنجے لیلا بھنسالی کی نئی فلم’’پدماوتی‘‘ میں دپیکا پڈوکون کے شوہر کا کردار نبھائیں گے۔ اداکار فواد خان نے بھارتی فلم نگری میں 2014 میں ریلیز ہونیوالی فلم ’’خوبصورت‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور خوب شہرت حاصل کی جبکہ فلم ’’کپور اینڈ سنز‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھا کرسب کو اپنا گرویدہ بنا لیا اور اب بالی ووڈ کے نامور ہدایتکار چارمنگ ہیرو کو اپنی فلم میں کاسٹ کرنا چاہتے ہیں۔ معروف ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی نے فواد خان کو فلم ’’پدماوتی‘‘ میں کام کرنے کی پیشکش کی جسے انہوں نے قبول کرتے ہوئے فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس میں وہ دپیکاپڈوکون کے شوہر کا کردار ادا کرتے نظر آئینگے۔ دپیکا اور فواد خان کی یہ ایک ساتھ پہلی فلم ہے جس کی شوٹنگ رواں برس ہی شروع کی جائیگی۔ واضح رہے کہ اداکار فواد خان ان دنوں نامورہدایت کار کرن جوہر کی فلم ’’اے دل ہے مشکل‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper