اردو | हिन्दी | English
203 Views
Entertainment

فواد خان کافی ود کرن کے نئے سیزن کے پہلے مہمان بنیں گے

fawwad-khan
Written by Tariq Hasan

ممبئی،8ستمبر(پی ایس آئی)پاکستانی اداکار فواد خان کرن جوہر کے کامیاب شو ’کافی ود کرن‘ کے نئے سیزن کی پہلی قسط میں مہمان بن کر شریک ہوں گے۔فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں فواد کا مرکزی کردار، آئیفا ایوارڈز کی ہوسٹنگ، فلم ’اے دل ہے مشکل‘ میں فواد کے مختصر کردار کو بڑھا کر اہم کرنا اور اب اس شو کی پہلی قسط میں فواد کا شامل ہونا، ان سب باتوں کو دیکھ کر ایسا لگتا ہے جیسے فواد خان اور کرن جوہر کی بڑھتی دوستی کافی آگے تک جائے گی۔رپورٹس کے مطابق فواد سے قبل اس سیزن کی پہلی قسط کے لیے کرن جوہر کے قریبی دوست شاہ رخ خان کو مدعو کرنے پر غور کیا جارہا تھا تاہم بعد ازاں فواد خان کا نام سامنے آگیا۔’کافی ود کرن‘ شو کے اب تک 4 سیزن نشر کیے جاچکے ہیں۔ اس شو میں بولی وڈ کی نامور شخصیات شرکت کرتی ہیں جنہیں کرن جوہر کے سخت سوالوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے ساتھ ساتھ وہ اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق فواد خان کے ساتھ اس شو کی پہلی قسط میں عالیہ بھٹ اور دپیکا پڈوکون میں سیکوئی ایک شو کی مہمان ہوں گی تاہم اب تک فیصلہ نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ فواد خان اور عالیہ بھٹ ایک ساتھ فلم ’کپور اینڈ سنز‘ میں کام کرچکے ہیں۔

About the author

Tariq Hasan