اردو | हिन्दी | English
174 Views
Technology

فیس بک پر فرانس میں 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا جرمانہ

facebook par
Written by Taasir Newspaper

پیرس: جاسوسی کے الزام پر فیس بک پر فرانس میں 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا کے سب سے بڑی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر فرانس میں جاسوسی کا الزام ثابت ہو گیا ہے۔ جاسوسی کا الزام عائد ہونے پر فیس بک پر 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ فرانسیسی ڈیٹا پراٹیکشن ایجنسی نے الزام عائد کیا ہے کہ فیس بک نے صارفین کے علم میں لائے بغیر ان کی معلومات جمع کیں اسی باعث جرمانہ عائد کیا گیا۔ فیس بک نے فرانسیسی ڈیٹا پراٹیکشن ایجنسی کے اقدام اور الزام کو مسترد کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ فیس بک یورپین ڈیٹا پراٹیکشن قانون کی تعمیل کرتی ہے اور اس کی جانب سے کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔

About the author

Taasir Newspaper