اردو | हिन्दी | English
153 Views
Technology

فیس بک پر گمشدہ بچوں کی تصاویر یا تفصیلات شیئر کرنا نقصان دہ

facebook par gumshuda
Written by Taasir Newspaper

کینیڈین پولیس نے خبردار کیا ہے کہ فیس بک پر گمشدہ بچوں کی پوسٹس شیئر کرنے سے گریز کیا جانا چاہئے کیونکہ وہ کسی کی زندگی خطرے میں ڈالنے کا باعث بن سکتی ہے۔ رائل کینیڈین ما?نٹڈ پولیس (آر سی ایم پی) نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر گمشدہ بچوں کی تصاویر یا تفصیلات پر مبنی پوسٹس شیئر کرنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ بیان کے مطابق ‘ایسا ہوسکتا ہے کہ وہ بچے شاید اپنے تحفظ کے لیے چھپے ہوئے ہوں’۔ ان بچوں کی تصاویر کو شیئر کرکے ان کی زندگیوں کا خطرے میں ڈالا جاسکتا ہے۔ کینیڈین پولیس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ کسی بھی تصویر کو شیئر کرتے ہوئے اس کی سورس کو ضرور چیک کریں۔ بیان کے مطابق اگر وہ تصویر کسی مصدقہ پولیس ذرائع یا قابل اعتبار میڈیا آ?لٹ سے تعلق نہ رکھتی ہو تو ممکنہ طور پر وہ پوسٹ ہوسکتا ہے ٹھیک نہ ہو۔ کینیڈین پولیس کی اس پوسٹ پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا کہ ہمیں تو لگتا تھا کہ اس طرح کی پوسٹس کو سرچ کرکے ہم گمشدہ بچوں کی مدد کررہے ہیں تاہم حقیقت جان کر ہمیں شدید دھچکا لگا ہے۔ ایک صارف نے لکھا ‘میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ ان پوسٹس کو چھان بین کرکے شیئر کرنا چاہئے، اب آگے میں ایسا ہی کروں گا’۔

About the author

Taasir Newspaper