اردو | हिन्दी | English
166 Views
Politics

قانون کی حکمرانی حکومت کی اولین ترجیح:اکھلیش

Akhilesh-Yadav
Written by Taasir Newspaper

لکھنؤ 14 مئی (آفاق عالم): اترپردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کہا ہے کہ نظم ونسق بنائے رکھنا ریاستی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ریاستی حکومت شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کرنے کیلئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے نظم ونسق کو متاثر کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم بھی دیا ہے۔ وزیراعلیٰ آج اپنی سرکاری رہائش گاہ پر مجرموں کو سزا دلاؤ مہم کا جائزہ لے رہے تھے۔ خیال رہے کہ یہ مہم وزیراعلیٰ کی ہدایت پر چلائی گئی تھی۔ جناب یادو نے کہا کہ عوام کا تحفظ اور جرائم پیشہ افراد کو سزا دلانا ریاستی حکومت کا اولین فرض ہوتا ہے۔ انہوں نے کثیر تعداد میں مجرموں کو سزا یاب کئے جانے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس طرح کی مہم کو آگے بھی جاری رکھنے کاحکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ سبھی ریاستی شاہراہوں کے ہسٹری شیٹر مجرموں کے خلاف مقدموں کو تیزی سے نپٹا کر سزا دلانے کی مہم تیز کی جائے۔ اس موقع پر ڈی جی پی استغاثہ ڈاکٹر سوریہ کمار نے بتایا کہ یہ مہم یکم جولائی 2015 سے 7 مئی 2016 تک چلائی گئی تھی۔ اس مہم کے دوران ایک لاکھ 60ہزار مجرموں کی ضمانت رد کرائی گئی اور 24 ہزار 933 افراد کو سزا دلائی گئی۔

About the author

Taasir Newspaper