اردو | हिन्दी | English
366 Views
Politics

لالو بولے ؛شہاب الدین نے کچھ غلط نہیں کہا

lalu
Written by Tariq Hasan

پٹنہ 12 ستمبر (اسٹاف رپورٹر): آرجے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو نے شہاب الدین کے کڑے تیور اور نتیش کمار پر لگائے جارہے الزامات پر اپنی خاموشی توڑتے ہوئے بڑا بیان دیا۔ انہوں نے کہا کہ شہاب الدین نے کچھ بھی غلط نہیں کہا ہے۔ انہوں نے صرف یہ کہاہے کہ لالو یادو ان کے لیڈر ہیں اور اس بات کی تکلیف اگر نتیش کمار کو نہیں ہے تو دوسرے لوگ کیوں پریشان ہیں۔ لالو یادو نے یہ بھی کہا کہ اتحاد میں کوئی خلاف نہیں ہے سب کچھ ٹھیک ٹھاک ہے کوئی غلط فہمی بھی نہیں ہیں سب لوگ مطمئن رہیں۔

About the author

Tariq Hasan