اردو | हिन्दी | English
523 Views
Politics

لالو کی سالگرہ پر نتیش اور سونیا نے دی مبارکباد

Lalu-Prasad-Yadav
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ، 11 جون (اسٹاف رپورٹر) راشٹریہ جنتا دل کے قومی صدر لالو پرساد یادو کو آج ان کے69 ویںیوم پیدائش پروزیراعلیٰ نتیش کماراور کانگریس صدر سونیا گاندھی سمیت کئی رہنماؤں نے تاثیر نے بھی دی مبارکباد مبارک باد پیش کی ۔مسٹر یادو نے اپنی سالگرہ کے موقع پرپٹنہ کے 10 سرکلر روڈ واقع سابق وزیر اعلی کی سرکاری رہائش گاہ پر 69 پونڈ کا کیک کاٹا اور اپنے مخصوص انداز میں کہا کہ ابھی میری عمر ہی کیا ہوئی ہے ابھی تو میں جوان ہوں۔ اس موقع پر ان کی اہلیہ سابق وزیر اعلی محترمہ رابڑی دیوی، بڑے بیٹے وزیر صحت تیج پرتاپ یادو، چھوٹے بیٹے اور نائب وزیر اعلی تیجسوی یادو نے کیک کھلا کر انہیں مبارک باد پیش کی۔

About the author

Taasir Newspaper