اردو | हिन्दी | English
390 Views
Politics

لوجپا مہانگر کے زیر اہتمام دعوت افطار کااہتمام

Dr.-Mohammad-Gauhar
Written by Taasir Newspaper

پٹنہ 28 جون(طارق حسن)۔ لوک جن شکتی پارٹی کی پٹنہ مہا نگر یو نٹ کے زیر اہتمام آج باری پتھ در یاپور گولہ روڈواقع پٹنہ مہا نگر یو نٹ کے دفتر میں دعوت افطار کااہتمام کیاگیا۔دعوت میں خاصی تعداد میں رو زہ دارو ں اور پارٹی سے وابستہ رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔ دعوت افطار میں جن اہم لوگو ں نے شرکت کی ان میں ایم ایل اے ،ارون کمار سنہا ،سنجیو چورسیااور رو زنامہ تاثیر کے مدیر ڈاکٹر محمد گوہرکے نام قابل ذکر ہیں۔رو زہ افطار کے بعد مغرب کی نماز کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر ملک و ریاست اور قوم کی خوشحالی و ترقی اور عالمی امن کے لئے دعا بھی کی گئی۔ تمام مدعوئین کے استقبال اور ان کی ضیافت میں پٹنہ مہانگر کے صدر اور کمہرار اسمبلی حلقہ کے سابق امیدوار محمد کمال پرویز پیش پیش تھے ۔انہو ں نے تمام مدعوئین کا دعوت افطار میں شرکت کیلئے شکریہ ادا کیا۔

About the author

Taasir Newspaper