اردو | हिन्दी | English
391 Views
Entertainment

لگتا ہے کہ میں آج بھی نووارد کی لڑائی لڑ رہی ہوں:تاپسی پنو

Taapsee-Pannu-3
Written by Tariq Hasan

ممبئی ۔ 30 مارچ (ےو اےن اےن) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے کہا ہے کہ مجھے لگتا ہے کہ میں آج بھی نیو کمر (نووارد ہونے) کی دوڑ میں شامل ہوں اورپیشہ وارانہ لڑائی لڑ رہی ہوں ۔ زرائع ابلاغ کے مطابق بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوکا فلمی صنعت میں اپنی کامیابی اور جدوجہد کے حوالے سے کہنا ہے کہ فلم “نام شبانہ ” میں انہیں شروع میں ایکشن کردار ادا کرنے میں بہت مشکل پیش آئی لیکن مجھے احساس ہوا کہ میں سب کچھ کر سکتی ہوں ۔انہوں نے کہا کہ میں بھارتی فلم انڈسٹری میں نئی تھی لیکن اداکاری میں نئی نہیں تھی اور مجھے لگتا ہے کہ میں آج بھی نیو کمر کی لڑائی لڑ رہی ہوں ۔ واضح رہے کہ اداکارہ ان دنوں اپنی فلم نام شبانہ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں ۔

About the author

Tariq Hasan