اردو | हिन्दी | English
171 Views
Entertainment

مادھوری دکشت کا ورون دھون کی نئی فلم ’’ڈیشوم‘‘ کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار

f
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ۔ 17 جولائی (یو این این) معروف بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ورون دھون کی نئی فلم ’’ڈیشوم‘‘ کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مادھوری ڈکشٹ نے ڈیشوم کی کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ ورون دھون کی نئی فلم ’’ڈیشوم‘‘ 29 جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ فلم میں ورون دھون، جیکولین فرنینڈس اور جان ابراہیم پہلی مرتبہ ایک ساتھ جلوہ گر ہو رہے ہیں۔ساجد نادیہ والا کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم کے ٹریلر کو فلمی شائقین نے بے حد پسند کیا ہے۔ فلم کی ہدایات روہیت دھون نے دی ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper