اردو | हिन्दी | English
347 Views
Entertainment

ماں کاکردار اداکرنے میں کوئی جھجک نہیں ہے : شلپا شیٹی

SHILPA
Written by Tariq Hasan

ماں کاکردار اداکرنے میں کوئی جھجک نہیں ہے: شلپا شیٹی
ممبئی،3 ستمبر (پی ایس آئی)بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں ماں کاکردار اداکرنے میں کوئی جھجک نہیں ہے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق شلپا شیٹی نے فلموں سے دوری اختیار کر رکھی ہے۔ایک تقریب کے دوران اداکارہ سے فلموں میں ماں کا کردار اداکرنے سے متعلق پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ وہ بھی ایک ماں ہیں اور انہیں ایسے کردار اداکرنے میں کوئی دقت نہیں ہے تاہم اس کے لئے ان کے پاس وقت ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وہ سارا وقت اپنے بچے کی دیکھ بھال میں صرف کرتی ہیں اور یہ ان کے لئے اولین ترجیح ہے۔

About the author

Tariq Hasan