اردو | हिन्दी | English
614 Views
Deen

ماہ شعبان کی فضیلت

deen
Written by Taasir Newspaper

(طیبہ فا طمہ، طالبہ درجہ پنجم سدرہ اکیڈمی، سلطان گنج پٹنہ۶)

رسول اکرم ﷺ نے فرمایاکہ شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ کا مہینہ ہے۔ شعبان کے پانچ الفاظ ہیں،ش،ع،ب،ا،ن ہے۔ ش سے مراد شرف، ع سے مراد علو، ب سے مراد بر، ا سے مراد الفت اور ن سے مراد نور ہے تو یہ تمام چیزیں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو عطا کرتاہے یہ وہ مہینہ ہے جس میں نیکیوں کے 300سو دروازے کھول دئیے جاتے ہیں اور برکتوں کا نزول ہوتاہے۔ حضرت انس بن مالکؓ سے مروی ہے کہ حضور ﷺ نے فرمایا شعبان کی پندرہویں شب لیلۃ لبراۃ یا شب برات کے نام سے جانا جاتاہے۔ یہ رات بے حد اہم رات ہے کسی بھی حال سے اس کو غفلت میں نہ گزارا جائے اس رات کی خصوصیت کے ساتھ رحمتوں کی چھماچھم بارش ہوتی ہے، اس مبارک شب میں اللہ تباروتعالیٰ نبی قلب کی بکریوں سے زیادہ لوگوں کو جہنم سے آزاد کردیتاہے۔ اللہ حبیب ﷺ نے فرمایا کہ جب شعبان کی پندرہویں شب ہو تو اس رات قیام کرو دن کو روزہ رکھا کرو ماہ شعبان کی عبادت کی بے شمار فضیلت ہے، اس لئے ہمیں چاہئے کہ اس ماہ کو عبادت میں گزاریں اللہ تعالیٰ اس کے فیوض و برکات سے ہم تمام مسلمانوں کو فائدہ اٹھانے کی توفیق عطافرمائے۔آمین

About the author

Taasir Newspaper