اردو | हिन्दी | English
454 Views
Movie

’’مجھ سے شادی کروگی‘‘پسندیدہ فلم ہے:پرینکا چوپڑا

Priyanka-Chopra
Written by Taasir Newspaper

ممبئی۔ یکم اگست(یواین این)اداکارہ پریاینکا چوپڑہ کا کہنا ہے کہ 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ ان کی پسندیدہ فلموں میں سے ایک ہے۔یہ بات اداکارہ نے انسٹا گرام پراس فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے کہی ۔ پریانکا کا کہناتھا کہ’’مجھ سے شادی کروگی‘‘ کی ریلیزکو 12 سال ہو گئے ہیں اور اب تک یہ ان کی پسندیدہ فلموں میں ایک ہے۔انھوں نے فلم سے متعلق تمام لوگوں اور مداحوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ یوں ہی اپنی محبتوں اور چاہتوں کا اظہار کرتے رہیں۔

About the author

Taasir Newspaper