اردو | हिन्दी | English
174 Views
Politics

محبوبہ مفتی نے مہلوک پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا

Mehbooba-Mufti-Sayeed
Written by Taasir Newspaper

سری نگر ، 23مئی (یو ا ین آئی) گرمائی دارالحکومت سری نگر میں پیر کے روز دو مختلف مسلح حملوں میں جاں بحق ہونے والے تین پولیس اہلکاروں کو ریاستی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی، پولیس سربراہ اور دیگر سینئر سیول و پولیس افسروں نے خراج عقیدت پیش کیا۔ محترمہ محبوبہ ، نائب وزیر اعلیٰ ڈاکٹر نرمل سنگھ اور دیگر متعدد وزراء نے جاں بحق شدہ پولیس اہلکاروں کو یہاں پولیس کنٹرول روم میں زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے راجندرا کمار اور دیگر سینئر سیول و پولیس افسران نے بھی جاں بحق شدہ پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پی سی آر میں منعقد ہوئی اس خراج عقیدت کی تقریب میں مہلوک پولیس اہلکاروں کے لواحقین نے بھی شرکت کی۔ قابل ذکر ہے کہ سری نگر میں پیر کے روز شوٹ آؤٹ کے دو مختلف واقعات میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر سمیت جموں وکشمیر پولیس کے تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔

About the author

Taasir Newspaper