اردو | हिन्दी | English
146 Views
Politics

مدن مترا کی رہائی پر تبصرہ سے ممتا کا انکار

mamta-bnarjee
Written by Tariq Hasan

کلکتہ، 10ستمبر(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی جو ایک ہفتہ بعد غیر ملکی دورہ سے کلکتہ واپس پہنچی ہیں نے ترنمول کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق کابینی وزیر مدن مترا کے رہائی پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔ممتا بنرجی 8دن بعد ویٹی گن اور جرمن کا دورہ کرنے کے بعد آج صبح کلکتہ واپس لوٹ آئی ہیں ۔جب میڈیا اہلکاروں نے ان سے سابق ریاستی وزیر مدن مترا کی رہائی پر سوال پوچھا تو ممتا بنرجی نے خاموشی اختیار کرلی۔ممتا بنرجی کے ساتھ بیرون ملک کے دورہ پر گئے مے ئر شوبھن چٹرجی نے کہا کہ مدن مترا کی گرفتاری سیاسی ہوئی تھی۔خیال رہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مدن مترا کی گرفتاری پر سخت احتجاج کیا تھا اور دس مہینے سے زاید عرصے تک مدن مترا جیل میں رہنے کے باوجود ممتا بنرجی کے کابینہ میں کا حصہ بنے رہے ۔

About the author

Tariq Hasan