اردو | हिन्दी | English
60 Views
Politics

مرکز بنگال کے ساتھ سیاسی امتیاز برت رہا ہے : ممتا

MAMTA
Written by Tariq Hasan

کلیانی12 اگست (ایجنسی): وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت پر الزام لگایا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کواس کے حصے کی رقم نہیں دے رہی ہے۔جس سے ریاست کے بجٹ پرمنفی اثر پڑرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آخر اسٹیٹ پیسہ کہاں سے لائے گا۔ کلیانی میں ایک جائزہ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز ریاست کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کیلئے فنڈ ریلیز نہیں کررہا ہے اور ریاست کے ساتھ سیاسی امتیاز برت رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز نے منریگا اور دیگر مرکزی اسکیموں کے پیسے بھی روک رکھے ہیں۔ حد تو یہ ہے کہ پردھان منتری سڑک یوجنا کا پیسہ بھی مرکز جاری نہیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز جن دھن یوجنا اکاؤنٹ کھلوانے کا سارا کریڈٹ لے رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ جب اکاؤنٹ ہولڈر اس پر قرض لینا چاہتے ہیں تو انہیں قرض نہیں ملتا ہے۔

About the author

Tariq Hasan