اردو | हिन्दी | English
707 Views
Around the World

مصر میں چرچ کے نزدیک بم دھماکہ، 21 ہلاک

turkish_charch
Written by Tariq Hasan

قاہرہ، 9 اپریل (ایجنسی) مصر کے نیل ڈیلٹا شہر ٹانٹا میں آج ایک چرچ کے نزدیک ہوئے بم دھماکے میں 21 افراد کی موت اور 42 دیگر زخمی ہو گئے۔ مصر کے سرکاری ٹیلی ویزن نے یہ اطلاع دی۔اب تک کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور دھماکہ کی وجہ کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ اس سے پہلے گزشتہ برس دسمبر میں مصر کے سب سے بڑے کیتھولک چرچ میں ہوئے دھماکے میں 25 افراد کی موت اور 49 دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

About the author

Tariq Hasan