اردو | हिन्दी | English
167 Views
Politics

معاشرے میں عدم اطمینان کا احساس تشویش ناک:مودی

Narendra-Modi
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 22 مئی (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودی نے ہر معاملے میں اطمینان کے بجائے عدم اطمینان تلاش کرنے کی رجحان پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے ہم وطنوں خاص طور پر طالب علموں اور ان کے والدین کو مثبت سوچ اپنانے کی اپیل کی ہے ۔مسٹر مودی نے آل انڈیا ریڈیو پر’من کی بات’پروگرام میں مختلف امتحانات کے نتائج کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ ملک کی بیٹیاں امتحانات میں اول مقام حاصل کرکے اپنی اہلیت ثابت کر رہی ہیں۔ کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ کو نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے انہوں نے ناکام طالب علموں سے کہا کہ زندگی میں کرنے کے لئے بہت کچھ ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا، “اگر خواہش کے مطابق نتائج نہیں آئے ہیں، تو زندگی رک نہیں جاتی ہے ۔ یقین کے ساتھ زندگی گزارنی چاہئے اور اعتماد سے آگے بڑھنا چاہیے ۔”مسٹر مودی نے امتحان میں 89.33فیصد حاصل کرنے کے باوجود مایوس ہونے والے طالب علم گورو پٹیل کے ای میل کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایسا ماحول بن گیا ہے کہ جو ہوا ہے ، اس کے تئیں اطمینان کے بجائے اس میں سے عدم اطمینان تلاش کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ منفی طرز فکر کی دوسری شکل ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper