اردو | हिन्दी | English
285 Views
Entertainment

ممبئی ایئرپورٹ، سلمان خان کی والدہ اور گرل فرینڈ ایک ساتھ

Salman-Khan
Written by Taasir Newspaper

ممبئی ۔13مئی(یواین این ) ممبئی ایئر پور ٹ پر سلمان خان کی والدہ سلمیٰ خان اور ان کی گرل فرینڈ ایک ساتھ دکھائی دیئے۔بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی جانب سے رومانیہ کی حسینہ لولیا وینتور کیساتھ منگنی کی افواہوں کی تصدیق نہیں کی گئی تاہم ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ممبئی ایئر پورٹ پر سلمان خان کی والدہ کو متوقع بہو رانی کیساتھ دیکھا گیا جبکہ سلمان کی بہن الویرا خان بھی ان کے ہمراہ تھیں۔واضح رہے کہ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان لولیا وینتور سے شادی کا فیصلہ بھی کرچکے ہیں اوریہ جوڑی رواں برس شادی کے بندھن میں بندھ جائیگی۔

About the author

Taasir Newspaper