اردو | हिन्दी | English
324 Views
Politics

ممتا حکومت کا رمضان میں سستے فوڈ پیکٹ فراہم کرنے کا فیصلہ

Mamata-Banerjee
Written by Taasir Newspaper

ہ3جون(یو این آئی)مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے رمضان کے مہینہ میں ریاست کے تمام راشن دوکانوں پر ”سبسیڈی پر ‘روزہ’ فوڈ پیکٹ فراہم کرنے کرنے کا اعلان کیا ہے ۔وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں روزہ رکھا جاتا ہے ۔اس لیے ریاست کے تمام راشن دوکانوں پر 6جون سے 5جولائی تک روزہ فوڈ پکیٹ سبسیڈی پر دیاجائے گا۔ریاستی وزیر خوراک سوجتری پریہ ملک کے مطابق اس فوڈ پیکٹ میں چینی، چانا، آٹاو دیگر اشیاء مارکیٹ سے کم قیمتوں پر مہینے میں دومرتبہ دیا جائے گا۔ملک نے کہا کہ حکومت نے 45لاکھ ٹن غلہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں 35لاکھ ٹن غلہ فراہم کردیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ریاست میں غلہ کی پیدوار میں اضافہ کیلئے حکومت مسلسل کوشش کررہی ہے ۔

About the author

Taasir Newspaper