اردو | हिन्दी | English
169 Views
Politics

ممتا نے حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا، 27کو لیں گی حلف

Mamata-Banerjee
Written by Taasir Newspaper

کلکتہ 20مئی(یو این آئی) مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں تین دہائی سیٹیں حاصل کرنے کے بعد آج ترنمول کانگریس کے چیر پرسن و زیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے راج بھون جاکر گورنر کیسری ناتھ ترپاٹھی سے ملاقات کی ۔اور حکومت سازی کا دعویٰ پیش کیا ۔وزیر اعلیٰ کے ساتھ پارٹی کے جنرل سیکریٹری سبرتا بخشی ، ممبر پارلیمنٹ سدیپ بنرجی ، پارتھو چٹرجی اور سبرتو مکھرجی موجود تھے ۔اس سے قبل ترنمول کانگریس کے نو منتخب ممبران ہریش چٹرجی اسٹریٹ میں جمع ہوئے اور وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کو اتفاق رائے سے پارٹی لیڈر منتخب کیا ۔ممتا بنرجی نے گورنر سے کہا کہ وہ 27مئی کو ریڈ روڈ پر حلف لیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس تاریخی لمحے کاگواہ بن سکیں ۔پانچ سال قبل ممتا بنرجی نے پہلی مرتبہ راج بھون میں حلف لیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper