اردو | हिन्दी | English
184 Views
Politics

ممتا نے دیا الیکشن کمیشن کو وجہ بتاؤ نوٹس کا جواب

Mamta-Banerjee
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 21اپریل(آئی این ایس ا نڈیا)مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے ابتدائی جانچ میں اخلاق کی خلاف ورزی کے معاملے میں بھیجے گئے الیکشن کمیشن کی وجہ بتاو نوٹس کا آج جواب دیا،کچھ دن پہلے وزیر اعلی کی جانب سے ریاست کے چیف سکریٹری نے جواب بھیجا تھا، جسے کمیشن نے مسترد کر دیا تھا۔اس سلسلے میں تفصیلی معلومات دینے سے انکار کرتے ہوئے الیکشن کمیشن(ای سی) کے ایک افسر نے بتایاکہ الیکشن کمیشن کے نوٹس پر ممتا بنرجی کا جواب آ گیا ہے اور تحقیقات جاری ہے۔بہر حال چیف سیکرٹری باسدیب بنرجی کی جانب سے ملے جواب کو مسترد کرنے کے بعد ای سی نے ترنمول کانگریس صدر کو کل صبح تک جواب دینے کا وقت دیا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper