اردو | हिन्दी | English
131 Views
Politics

ممتا نے سنگور کے کسانوں کو زمین واپس کی،کسانوں میں جشن

mamta
Written by Tariq Hasan

سنگور 15 ستمبر (ایجنسی): سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سنگور کے متاثرہ کسانوں کو ان کی زمینیں واپس ملنی شروع ہوگئی ہیں۔جس سے سنگور کے کسانوں میں جشن کا ماحول ہے۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے آج کسانوں کو زمین کے پرچے تقسیم کئے۔ کسانوں نے آج زمین واپس ملنے کا جشن اس طرح منایا کہ وہ درگا پور ایکسپریس وے پر جمع ہوکر ڈانس کرنے لگے۔ ان کے ہاتھوں میں وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی تصویریں اور ترنمول کانگریس کے جھنڈے تھے اور وہ ایک دوسرے کو سبز رنگ کے گلال لگا کر مبارکباد دے رہے تھے اور منہ میٹھا کررہے تھے۔ دس سال پہلے ان کی یہی زمینیں ٹاٹا کے نینو کار پلانٹ کیلئے تحویل میں لی گئی تھی۔

About the author

Tariq Hasan