اردو | हिन्दी | English
310 Views
Sports

منرو کا رن آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ: گمبھیر

Gautam-Gambhir
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 26 مئی (یو این آئی) آئی پی ایل نو کے ایلی منیٹڑ میچ میں بدھ کو سنرائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں 22 رنز سے شکست کھا کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوئی کولکتہ نائٹ رائڈرس کے کپتان گوتم گمبھیر نے کولن منرو کا رن آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ بتایا۔گمبھیر نے میچ ختم ہونے کے بعد کہاکہ مجھے لگتا ہے کہ پچ بلے بازوں کے لئے بہت اچھی تھی اور 163 کا ہدف حاصل کیا جا سکتا تھا، لیکن منرو کا رن آؤٹ ہونا میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔ ہمارے بلے باز بڑی شراکت نہیں کر پائے اور کوئی بھی بلے باز یوراج کی طرح کھیل پایا۔ہمارے بلے بازوں کو آغاز تو ملا، لیکن کوئی بھی اسے بڑے اسکور میں تبدیل نہیں کر پایا ۔ ایسے وقت میں ہمیں رسل کی کمی کھلی۔دو مرتبہ کے سابق چیمپئن کولکتہ کے کپتان نے کہاکہ گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، لیکن بلے باز اپنی ذمہ داری ادا نہیں کر پائے ۔حیدرآباد کو 162 رن پر روکنا اچھی کارکردگی تھا، لیکن بلے بازوں کی ناکامی کی وجہ سے ہمیں میچ ہارنا پڑا۔ہم نے رسل کی کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی۔اس فارمیٹ میں مسلسل اچھا کھیلنا ہوتا ہے ، لیکن ہم گزشتہ پانچ میچوں میں سے صرف دو جیت پائے ۔مجھے خوشی ہے کہ ہمیں ہمیشہ ہی کولکاتا کے شائقین سے حمایت حاصل ہوئی ہے ۔




About the author

Taasir Newspaper