اردو | हिन्दी | English
412 Views
Politics

مودی افغانستان میں سلمی باندھ کا افتتاح کریں گے

Narendra-Modi
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 29 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی چار جون کو پانچ ممالک کے دورے کی شروعات افغانستان سے کریں گے جہاں وہ بھارت کے ذریعہ تعمیر کئے جانے والے سلمی ڈیم کا افتتاح کریں گے ۔مسٹر مودی چار جون کو افغانستان، قطر، سوئیزر لینڈ، امریکہ اور میکسیکو ۔ پانچ ممالک کے دورے پر روانہ ہوں گے ۔ واپسی میں مسٹر مودی جرمنی میں غیر سرکاری طور پرقیام کریں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر مودی کا دورہ افغانستان سے شروع ہوگا جہاں وہ ہرات صوبہ جائیں گے اور ہندوستانی کی طرف سے 30 کروڑ ڈالر یعنی تقریبا 1457 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کئے جانے والے سلمی ڈیم کا افتتاح کریں گے ۔ ہرات صوبے میں چشتی شریف کے قریب ھرری رودندی پر اس باندھ کے بنانے کا فیصلہ جنوری 2006 میں کیا گیا تھا اور اسی سال اس کی تعمیر شروع ہوئی تھی۔ اس باندھ کی تعمیر مرکزی آبی وسائل کی وزارت کے واپکوس انٹرپرائزنے کیا ہے ۔ یہ باندھ107 میٹر اونچا، 550 میٹر طویل اور 500 میٹر چوڑا ہے جو بھوٹان کو چھوڑ کر، غیر ملکی زمین پرہندوستانی کی طرف سے بنایا گیا اب تک کا سب سے بڑا باندھ ہے ۔اندھ کی تعمیر کا کام ایک سال پہلے مکمل ہو چکا ہے اور گزشتہ سال جولائی میں باندھ کے دروازے بند کر دیے گئے ۔ لیکن دریا میں پانی کا بہاؤ بہت کم ہونے کی وجہ سے تقریبا 20 کلومیٹر طویل اور 3.7 کلومیٹر وسیع اس کے ذخائر کو بھرنے میں ایک سال لگ گیا۔

About the author

Taasir Newspaper