اردو | हिन्दी | English
247 Views
Politics

مودی بتائیں کب پورا کریں گے نوجوانوں کو روز گار دینے کا وعدہ : تیجسوی

52224317
Written by Tariq Hasan

پٹنہ،4 اپریل (یو این آئی) بہار کے نائب وزیر اعلی اور قومی جنتا دل (راجد) کے صدر لالو پرساد یادو کے بیٹے تیجسوی یادو نے آج وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی ہے کہ وہ رام نومی کے موقع پر لوگوں کو بتائیں کہ ہر سال دو کروڑ نوجوانوں کو روز گار دینے کے اپنے وعدے کو پورا کرنے کا عمل کب شروع کریں گے۔مسٹر یادو نے ٹوئیٹ کیا کہ ”عزت مآب مودی جی” آج رام نومی کے مبارک موقع پر تو کم از کم سچ بول ہی دیجئے کہ نوجوانوں کو سالانہ دو کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کب پورا کرنا شروع کریں گے۔نائب وزیر اعلی نے رام نومی کے موقع پر وزیر اعظم مودی کے ملک کے لوگوں کو ٹوئیٹ کرکے دی گئی مبارکباد کے بعد ان سے نوجوانوں کو روز گار فراہم کرانے کے وعدہ کو یاددلایا۔

About the author

Tariq Hasan