اردو | हिन्दी | English
110 Views
Indian

مودی نے افغانستان کے فوجی ٹھکانے پر حملے کی مذمت کی

modi
Written by Tariq Hasan

نئی دہلی، 22 اپریل (سید شمیم احمد) وزیر اعظم نریندر نودی نے افغانستان کے مزار شریف میں فوجی ٹھکانے پر طالبانی حملے کی آج سخت مذمت کرتے ہوئے ہلاک جوانوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا۔ مسٹر مودی نے اپنے غم پیغام میں کہا ”مزار شریف پر فوجی ٹھکانے پر کل کئے گئے بزدلانا طالبانی حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں اور اس حملے میں شہید جوانوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔”قابل ذکر ہے کہ کل طالبانی حملہ آوروں نے اس فوجی ٹھکانے پر حملہ کیا تھا جس میں 140 افغانی فوجی ہلاک ہوگئے تھے ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کے بعد کہا تھا کہ ملک کے شمالی حصے میں چیف طالبانی لیڈروں کے قتل کا بدلہ لینے کے لئے یہ کارروائی کی گئی ہے ۔یہ حملہ فوجی ٹھکانے کے اندر اندر ایک مسجد کے قریب اس وقت ہوا جب جمع کی نماز کے بعد فوجی جا رہے تھے ۔مودی نے ایک ٹویٹ کیا کہ میں مزارشریف میں ہوئے بزدلانہ دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کرتا ہوں، ہم اس حملے میں اپنے رشتہ داروں کو کھونے والے خاندانوں کے لئے دعا کرتے ہیں اور ان کے تئیں تعزیت ظاہرکرتے ہیں۔ افغانستان میں مزار شریف کے قریب فوجی اڈے پر کل طالبان کے حملے میں افغانستان کے 140 سے زائد جوانوں کی موت ہو گئی ۔یہ حملہ ایک مسجد میں نماز پڑھ رہے جوانوں اورکینٹین میں موجود دوسرے لوگوں کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے لی ہے۔

About the author

Tariq Hasan