اردو | हिन्दी | English
305 Views
Politics

مودی نے راہل کو سالگرہ کی مبارک باد پیش کی

Narendra-Modi
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 19 جون (یو این آئی)وزیر اعظم نریندر مودي نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو ان کے 46 ویں سالگرہ پر نیک خواہشات پیش کی ہیں۔مسٹر مودی نے آج ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں مسٹر گاندھی کی صحت مندی اور طویل زندگی کی خواہش۔ انہوں نے لکھا، ‘خدا آپ کو طویل عمر اور صحت مند زندگی فراہم کرے . ‘۔مسٹر گاندھی نے بھی مودی کو نیک خواہشات کے لئے شکریہ ادا کیا ہے ۔ مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کر کے کہا کہ، ‘آپ کی نیک خواہشات کے لئے شکریہ.’ سابق وزیر اعظم منموھن سنگھ نے بھی مسٹر گاندھی کو ان کی سالگرہ مبارک باد دی ہے ۔ اس کے علاوہ بھارتی جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر شاہنواز حسین، راشٹریہ جنتا دل کے سربراہ لالو پرساد یادو، کانگریس کے سینئر لیڈر اومن چانڈی، کیپٹن امریندر سنگھ سمیت کئی معزز لوگوں نے مسٹر گاندھی کو ٹوئٹر پرنیک خواہشات کا اظہار کیا ہے ۔ دہلی پردیش کانگریس کے ارکان نے مسٹرگاندھی کی سالگرہ پر ایک ہون کا انعقاد بھی کیا۔

About the author

Taasir Newspaper