اردو | हिन्दी | English
222 Views
Politics

مودی کوآئی ایس آئی ایجنٹ بتا کر کجریوال اور ان کے وزراء نے ملک کو شرمندہ کیا: بی جے پی

نئی دہلی5اپریل(سیدشمیم) دہلی کے وزیر کپل مشرا کے حملے کے بعد منگل کو بی جے پی نے عام آدمی پارٹی پر جوابی حملہ کیا۔دہلی ریاستی بی جے پی کے صدرستیش اپادھیائے نے کہا کہ ہم سب کو پتہ ہے کہ وزیر اعلیٰ کجریوال اور ان کے وزراء کی نظر میں آئین کا کوئی احترام نہیں ہے۔کپل مشرا نے پاکستانی میڈیا میں پٹھان کوٹ حملے کو لے کر وہاں کی جے آئی ٹی کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے ٹوئٹر پر مرکزی حکومت سے سوال کیا۔انہوں نے کہاکہ آئی ایس آئی کی رپورٹ پر بی جے پی چپ کیوں ہے؟۔ ہمیں بتایاجائے کہ نواز شریف اور نریندر مودی کے درمیان کیا ڈیل ہوئی تھی؟ ۔مودی ملک سے معافی مانگیں اور جواب دیں۔کجریوال نے بھی اسی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بی جے پی اور آر ایس ایس کے ارادوں پر سوال اٹھایا تھا۔ستیش اپادھیائے نے کہاکہ کجریوال نے آج پریس کانفرنس میں پٹھان کوٹ کے معاملے کپل مشرا کے ٹوئٹس کی بنیاد پر وزیر اعظم نریندر مودی کو آئی ایس آئی کا ایجنٹ بتایا اور ملک کو شرمندہ کیا۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں مدن لال کھرانہ، صاحب سنگھ ورما،سشما سوراج اور شیلا دکشت جیسے وزیر اعلیٰ ہوئے لیکن ان شخصیات نے کبھی سرکاری رہائش گاہ کا سیاسی ایجنڈے کیلئے غلط استعمال نہیں کیا۔عام طور پر دہلی کے وزیر اعلیٰ پریس کانفرنس میں صرف دہلی سے منسلک مسائل اٹھاتے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper