اردو | हिन्दी | English
253 Views
Deen

مولانا اشتیاق احمد قاسمی جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون،ممبئی کے دوبارہ صدر منتخب

deen
Written by Taasir Newspaper

ممبئی13 اپریل( پریس ریلیز) ہمیں متحد ہوکر جماعت کے نظام کو آگے بڑھانا اور اس کی خدمات اور پیغام کو عوام تک پہونچانے کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء مہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سکریٹری گلزار احمد اعظمی نے جمعیۃ علماء شمال مشرقی زون ،ممبئی کے صدر مولانا اشتیاق احمد قاسمی کی صدارت میں جامع مسجد مرکز،پائپ روڈ کرلا،ممبئی میں منعقدہ انتخابی میٹنگ میں کیا۔ اس موقع پر جمعیۃ علماء شمال مغربی زون ،ممبئی کے صدر قاری محمد یونس نے علم دین اور علماء کرام کے مقام و مرتبہ پر روشنی ڈالی۔ آئندہ ٹرم کے لئے مولانااشتیاق احمد قاسمی(کاجو پاڑہ،کرلا) صدر، مولانا ظفر احمد مظاہر(نائب صدر) مفتی رضوان اللہ( نائب صدر) مولانا زبیر احمد قاسمی( نائب صدر)، جمشید فاروقی( نائب صدر)،حافظ شمس الحق( نائب صدر)مولانا محمداسید قاسمی(گونڈی) جنرل سکریٹری، مولانا ابو الکلام (جوائنٹ سکریٹری)مولانا عبد العزیز (جوائنٹ سکریٹری)مولانا محفوظ الرحمٰن قاسمی (جوائنٹ سکریٹری ،)مولانا اسجد اللہ قاسمی (جوائنٹ سکریٹری )،محمد شمیم عرف گاندھی (جوائنٹ سکریٹری) ، یوسف عثمان شیخ (جوائنٹ سکریٹری) ،بقاء اللہ (جوائنٹ سکریٹری )مولانا سرور قاسمی( خازن) ۔مذکورہ بالا انتخابی کارروائی گلزار احمد اعظمی سکریٹری قانونی امداد کمیٹی جمعیۃ علماء مہاراشٹر،قاری محمد یونس صدرجمعیۃ علماء شمال مغربی زون ،ممبئی کی نگرانی میں بحسن و خوبی عمل میں آئی ۔جس میں ایک سو پچاسی 185 ممبران منتظمہ نے شرکت کی۔

About the author

Taasir Newspaper