اردو | हिन्दी | English
560 Views
Sports

مہندر سنگھ دھونی پہنچے رانچی، ایئر پورٹ پر لگی مداحوں کی بھیڑ

Mahendra-Singh-Dhoni
Written by Taasir Newspaper

رانچی، 4جولائی (معیز الدین خان)۔ مہندر سنگھ دھونی سوموار کو اپنی شادی کے چھٹویں سالگرہ پر بنگلور سے رانچی پہنچے۔ وہ سنیچر کو ہی رانچی سے بنگلور گئے تھے۔ دھونی برسا منڈا ایئر پورٹ پہنچے اور اپنی ہمر گاڑی سے اپنے گھر کے لئے نکل گئے۔ ایئر پورٹ پر دھونی کو دیکھتے ہی فینس کی بھیڑ لگ گئی۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں نے انہیں چاروں طرف سے گھیر لیا اور ساتھ میں سیلفی لیا اور آٹوگراف مانگا۔ دھونی نے بھی مداحوں کو مایوس نہیں کیا کچھ لوگوں کے ساتھ سیلفی بھی کھنچوائی تو کچھ کو آٹوگراف بھی دیا۔ اس کے بعد ایئر پورٹ کے باہر لگی گاڑی میں بیٹھے اور اپنے گھر کی طرف نکل پڑے۔ دھونی 25 جون کو ہی رانچی آئے ہیں اور یہیں ٹھہرے ہوئے ہیں۔ اس دوران وہ جے ایس سی اے اسٹیڈیم میں اکثر پریکٹس کرتے نظر آتے ہیں۔ سنیچر کو دھونی موٹر سائیکل کی خود صفائی کرتے بھی نظر آئے۔ واضح ہوکہ مہندر سنگھ دھونی اور ساکشی کی شادی 4 جولائی 2010 کو ہوئی تھی۔ دونوں ہی رانچی کے ڈی اے وی شیاملی اسکول کے بچپن کے دوست ہیں ۔ مہندر سنگھ دھونی ان دنوں اپنے گھر میں بیٹی جیوا اور پریوار کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔ اس بار دھونی اپنا برتھ ڈے بھی رانچی میں ہی منائیں گے۔ ٹیم انڈیا کی اگلی سیریز ستمبر ۔اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جائے گی۔ تب تک دھونی کے رانچی میں ہی رہنے کا امکان ہے۔ دھونی کا برتھ ڈے 7 جولائی کو ہے۔ وہ اپنی سالگرہ بیٹی جیوا اور پورے خاندان کے ساتھ رانچی میں ہی منائیں گے۔ دھونی نے اپنا پچھلا برتھ ڈے بھی گھر پر ہی منایا تھا۔

About the author

Taasir Newspaper