اردو | हिन्दी | English
192 Views
Entertainment

میرا سب سے بڑا حریف میں خود ہوں : پرینکا چوپڑا

priyanka
Written by Tariq Hasan

ممبئی،28،ستمبر(پی ایس آئی) پریانکا چوپڑا کی پہچان اب عالمی اسٹار کی بن چکی ہے،اوربولی وڈ سے مغرب کی جانب ان کا سفر کافی متاثر کن ہے،ہی وجہ ہے ان کے ہم عصر انہیں اپنا حریف سمجھتے ہیں، مگر پریانکا کسے اپنا حریف سمجھتی ہیں، پریناکا چوپڑا نے حال ہی میں ہگ جیک مین اور دیگر اسٹارز کے ساتھ یو این گلوبل سٹیزن شو کی میزبانی کی اور معروف روزنامہ سے بات چیت کرتے ہوئے جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا سب سے بڑا حریف کون ہے تو اداکارہ نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا معیار بلند رکھا ہے،میں اپنی سب سے بڑی حریف خود ہوں، میں وہ ہوں جو ہر چیلنج قبول کرتی ہے، میرا کیریئر اور زندگی اس کی مثال ہے، میرا مقصد اپنا معیار کو پہلے سے بھی بلند کرنا اور پہلے سے بڑھ کر کچھ کرنا ہے، میں ہمیشہ سے اس بات پر یقین کیا ہے کہ کسی کو یہ کہنے کی اجازت نہیں کہ آپ یہ نہیں کرسکتے، مجھے نہیں معلوم میری منزل کہاں ہے مگر مجھے اپنے سفرکو جاری رکھنا چاہتی ہوں۔

About the author

Tariq Hasan