اردو | हिन्दी | English
445 Views
Entertainment

میری کامیابی ہی میرے مخالفین کیلئے بہترین جواب ہے:کنگنا رناوت

Kangana-Ranaut
Written by Taasir Newspaper

ممبئی،4 مئی(پی ایس آئی)اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنے اور بالی وڈاسٹار ریتک روشن کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ میرے لئے خطرے کی گھنٹی ہے،اداکارہ نے کہا کہ میرے لئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا کیونکہ میں کامیاب اداکارہ ہوں،اگر کوئی خاتون کامیاب ہوجائے تو اسے نفسیاتی مریض کہا جاتا ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھارتی مقامی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا،جب ان سے کہا کہ پوچھا گیا کہ آپ کے اور ریتک روشن کے تعلقات کے حوالے سے تنازع کے بارے میں عوام کی رائے کے باریمیں ان کا ردعمل کیا ہے، تو تین بار قومی ایوارڈ جیتنے والی اداکارہ نے کہا کہ حال ہی میں حالات نے جو رخ اختیار کرلیا ہے وہ میرے لئے خطرے کی گھنٹی ہے،مگر میری کامیابی ہی میرے مخالفین کو بہترین جواب ہے،انہوں نے مزید کہا کہ میرے لئے اپنی خوشی لوگوں کی خوشی سے زیادہ اہم ہے،اپنے اوپر لگائے جانے والے الزامات کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے باعث ذلت نہیں کہ مجھے نفسیاتی مریض اور چڑیل کہا گیا، کرش3 اسٹار کے ساتھ جاری قانونی جنگ کا دفاع کرتے ہوئے ا نہوں نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں کہوں گی ،اس کا فیصلہ عدالت کرے گی،مجھے ا س بارے میں معذرتکرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ مجھے اس پر افسوس نہیں ہے۔واضح رہے کہ کنگنا کی جانب سے ریتک کو سابق بیوقوف دوست کہنے پر عوام کی جانب سے غم وغصہ کا سیلاب امڈ آیا ہے،اور اداکارہ سے مطالبہ کیا جارہا ہے کہ وہ اسٹار سے معافی مانگیں۔

About the author

Taasir Newspaper