اردو | हिन्दी | English
233 Views
Politics

میرے شوہر سے لالو کی حمایت کا بدلہ لیا گیا : حنا

hina
Written by Tariq Hasan

سیوان 06 اکتوبر(نمائندہ): سیوان کے سابق ایم پی محمد شہاب الدین کی اہلیہ حنا شہاب نے الزام لگایا ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ان کے شوہر سے لالو کا ساتھ دینے کا بدلہ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2005 میں جب نتیش کمار کی سات دنوں کی حکومت قائم ہوئی تھی تو اس وقت شہاب الدین نے آر جے ڈی کا ساتھ دیا تھا اسی کا بدلہ لینے کی غرض سے وزیراعلیٰ نے ان کے شوہر کی ضمانت رد کروادی اور دوبارہ جیل بھیج دیا۔ اس کیلئے ڈی ایم اور ایس پی کو استعمال کیا گیا جو حکومت کو نظم ونسق کے سلسلے میں گمراہ کن رپورٹ بھیجتے تھے۔ حنا شہاب نے طنز کیا کہ نتیش کمار کولگتا تھا کہ شہاب الدین کے باہر آجانے سے بہار میں دہشت کا ماحول پیدا ہوگیا ہے تو کیاان کے جیل چلے جانے سے امن وسکون کا ماحول ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سیوان کے ڈی ایم اور ایس پی نے جو بھی رپورٹ بھیجی وہ شہاب الدین کو بدنام کرنے کی سازش تھی اور اگر لاء اینڈ آرڈر کا کوئی مسئلہ ہوتا تولاکھوں لوگ سیوان نہیں پہنچتے۔

About the author

Tariq Hasan