اردو | हिन्दी | English
943 Views
Health

میڈیکل تحقیق کیلیے سانس لینے اورخون بہانے والا انسانی ماڈل تیار

614721-bodymouth-1475083080-730-640x480
Written by Taasir Newspaper

Taasir Urdu News Network | Updated on 2 Oct 2016, 7:20 PM IST

ناٹنگھم، برطانیہ: ماہرین نے طبی تحقیق کے لیے ایک ایسا ماڈل تیار کیا ہے جو نہ صرف ہو بہو انسان جیسا ہے بلکہ سانس لیتا ہے اور اس میں سے خون بھی رِستا ہے جب کہ اندر انسانی اعضا کی طرز پر بنائے گئے دل ، گردے، جگر اور پھیپھڑے موجود ہیں۔
bodyfull

ناٹنگھم ٹرینٹ یونیورسٹی کے سائنسدان نے یہ ماڈل بنایا ہے جس میں حقیقت کا روپ دینے کے لیے پلاسٹک ریشوں، سلیکون جیل اور دیگر مٹیریلز استعمال کیے گئے ہیں۔ جسم کو اندر سے دیکھنے کے لیے سینے کے اوپر سے جلد ہٹانے پر سرخ رنگ کی پسلیوں کا پنجر دکھائی دیتا ہے جس کےنیچے اہم جسمانی اعضا ہوبہو انسانی نقل پر بنائے گئے ہیں۔

bodymain

اس کا مقصد نئے سرجنوں کی تربیت کرنا ہے تاکہ وہ جسم کا اندرونی نظام اچھی طرح سمجھ سکیں۔ پھیپھڑے ہوں یا دل، ان تمام اعضا کو سی ٹی اسکین کی مدد سے بنایا گیا جو ہوبہو اصلی دکھائی دیتے ہیں۔ سرجری کرنے والے مریض کو سانس پہنچاسکتے ہیں اور مصنوعی خون داخل کرسکتے ہیں۔ یوں پھیپھڑوں کو پھیلتے اور سکڑتے ہوئے نوٹ کیا جاسکتا ہے۔

bodyinside

اسے بنانے کا مقصد یہ ہےکہ نئے ڈاکٹر اور میڈیکل طلبا و طالبات اکثر انسانی لاش کو دیکھ کر اکتاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہیں تاہم انسانی ماڈل ان کو پریشان نہیں کرے گا اور وہ مطمئین ہوکر اسے دیکھ سکیں گےاور سرجری کرسکیں گے۔ اس ماڈل کو رائل سینٹر فار ڈیفینس میڈیشن اور کوئن میڈیکل سینٹر کے تعاون سے بنایا گیا ہے۔

ماڈل مریض میں خون کی رگیں بھی شامل کی گئی ہیں لیکن حقیقی انسانوں سے کم ہیں تاہم یہ ماڈل ملٹری سرجن کو فوری طور پر آپریشن کا فیصلہ کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس میں گردے ، پتے اور دیگر اعضا اپنی باریکیوں کے ساتھ موجود ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper