اردو | हिन्दी | English
452 Views
Entertainment

میں اہل نہیں ہوں تو نیشنل فلم ایوارڈ واپس لے سکتے ہیں :اکشے کمار

e29d8c3439bc042d076b143580353dd7
Written by Tariq Hasan

ممبئی، 25 اپریل (یواین آئی) بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار نے کہا ہے کہ اگر لوگوں کو یہ لگتا ہے کہ وہ نیشنل فلم ایوارڈ کے قابل نہیں ہیں تو وہ اسے واپس لے سکتے ہیں۔’رستم’ کے لیے نیشنل ایوارڈ جیتنے والے اس اداکار نے کل کہا، ”میں فلم انڈسٹری میں کم از کم 25 سال سے کام کر رہا ہوں اور میں نے یہ دیکھا ہے ہر بار جب کوئی نیشنل ایوارڈ حاصل کرتا ہے تو اس بات پر بحث شروع جاتی ہے کہ کون اس کا حقدار ہے ۔”ہندی فلموں کے لئے اسٹنٹ کرنے والے مووی اسٹنٹ آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے پروگرام میں پہنچے اکشے نے اپنے ناقدین کو جواب دیتے ہوئے کہا،”مجھے یہ اعزاز 25 برسوں تک کام کرنے کے بعد ملا ہے ۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ میں اس کا حقدار نہیں ہوں تو آپ اسے واپس لے سکتے ہیں۔”’رستم’ کے علاوہ اکشے نے حالیہ دنوں میں ”ھولیڈے : اے سولجر از نیور آف ڈیوٹی”، ‘بیبی’ اور ‘ایئر لفٹ’ جیسی محب وطن فلموں میں مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔ اس پروگرام میں اکشے نے بالی ووڈ اسٹنٹ مین اور وومن کے لئے ایک انشورنس پالیسی لانچ کی ہے جس کے تحت انہیں 10 لاکھ روپے کا انشورنس کوریج ملے گا۔

About the author

Tariq Hasan