اردو | हिन्दी | English
258 Views
Entertainment

میں کسی سلمان خان کو نہیں جانتی : انوشکا شرما

ANUSHKA SHARMA
Written by Taasir Newspaper

ممبئی۔20جولائی(یو این این)بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انوشکا شرما سے حال ہی میں سلمان خان سے متعلق ایک سوال پوچھا گیا جس پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ کسی سلمان خان کو نہیں جانتیں۔ انوشکا نے کہا کہ میں سلمان خان کو نہیں جانتی۔ میں نے ان کے ساتھ صرف ایک فلم کی ہے۔ اس کے علاوہ ہم نے ساتھ بیٹھ کر کبھی بہت زیادہ باتیں نہیں کی۔ اس بیان کے بعد سلمان خان کے قریبی ذرائع کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو انوشکا سے اس قسم کے بیان کی امید نہیں تھی۔ ان کا ایسا کہنا کہ وہ سلمان کو نہیں جانتیں، حیران کن ہے۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ سلمان کو انوشکا کا یہ بیان اچھا نہیں لگا اور وہ ایسا مان رہے تھے کہ ’سلطان‘ کی شوٹنگ کے دوران ان کی انوشکا سے اچھی بات چیت ہو چکی ہے۔

About the author

Taasir Newspaper