اردو | हिन्दी | English
252 Views
Entertainment

ناکامی کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے : کنگنا

kangna
Written by Tariq Hasan

ممبئی،۱۵؍اکتوبر(پی ایس آئی)بولی وڈ میں ایک کے بعد ایک کامیاب فلم دینے والی کنگنا رناوٹ کا کہنا ہے کہ وہ بولی وڈ کی واحد ٹاپ اداکارہ ہیں جنہوں نے بی گریڈ فلموں میں بھی کام کیا۔انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کنگنا رناوٹ کا کہنا تھا کہ ناکامی کے بعد ہی کامیابی ملتی ہے اور ایک فنکار کو اپنی ناکامی سے نہیں گھبرانا چاہیے۔اداکارہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی ایسے پراجیکٹس کا انتخاب نہیں کرتی جن سے وہ صرف اپنی پوزیشن بہتر کرسکیں۔کنگنا کے مطابق ’میں نے کبھی بھی نہیں سوچا کہ مجھے اس طرح کا کام کرنا ہے اور اس طرح کا کام نہیں کرنا، میں خود سے ہمیشہ یہ کہتی ہوں کہ مجھے صرف کام کرنا ہے، میرے خیال ہے میں وہ واحد ٹاپ اداکارہ ہوں جو بی گریڈ فلموں میں بھی کام کرچکی ہے‘۔واضح رہے کہ کنگنا رناوٹ نے اپنے بولی وڈ کیریئر میں کئی دلچسپ فلموں میں کام کیا جن میں ’گینگسٹر‘، ’وہ لمحے‘، ’لائف ان اے میٹرو‘، ’تنو ویڈز منو‘، ‘فیشن‘ اور ’کوئین‘ شامل ہیں۔کگنا اس وقت فلم ’سمرن‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ ایک 30 سالہ طلاق یافتہ خاتون کا کردار کریں گی۔

About the author

Tariq Hasan