اردو | हिन्दी | English
135 Views
Politics

نتیش جیٹلی سے ملے ،جی ایس ٹی بل پر حمایت کا یقین دلایا

NITISH & JETLY
Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 19؍جولائی(آئی این ایس انڈیا )جی ایس ٹی پر حکومت کو جنتا دل یو کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی سے ملاقات کی اور جی ایس ٹی کو ریاست و ملک کے مفاد میں بتاتے ہوئے اس پر اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گھنٹوں بات چیت ہوئی۔ اس دوران نتیش کمار نے جیٹلی سے خصوصی ریاست کے درجے پر بھی بات کی اور بہار کے خصوصی پیکج کی بھی یاد دلائی۔ ادھر کانگریس نے بھی جی ایس ٹی بل کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کانگریس نے یہ فیصلہ اس کی تینوں شرطیں حکومت کی طرف سے مان لئے جانے کے بعد کیا ہے۔ اس سے قبل وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے راجیہ سبھا میں اشیاء اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی)بل جلد منظور کرنے کی آج اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاستوں کو سروس ٹیکس میں بھی حصہ داری مل سکے گی۔قابل ذکر ہے کہ 14ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کے مطابق سروس ٹیکس میں ریاستوں کو حصہ داری نہیں ملتی ہے۔جیٹلی نے راجیہ سبھا میں وقفہ سوال کے دوران تکمیلی سوالات کے جواب میں کہا کہ 14ویں مالیاتی کمیشن کے مطابق سروس ٹیکس ریاستوں کے ساتھ شیئر نہیں کئے جاتے۔انہوں نے کہا کہ جتنی جلد آپ جی ایس ٹی منظور کر لیں گے، ریاستوں کے لیے اتنا ہی اچھا ہوگا اور ان کو سروس ٹیکس میں حصہ داری مل سکے گی۔اس بیچ جی ایس ٹی پر حکومت کو جنتا دل یو اور آر جے ڈی کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔ بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مرکزی وزیر مالیات ارون جیٹلی سے ملاقات کی اور جی ایس ٹی کو ریاست و ملک کے مفاد میں بتاتے ہوئے اس پر اپنی حمایت کا یقین دلایا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گھنٹوں بات چیت ہوئی۔ اس دوران نتیش کمار نے جیٹلی سے خصوصی ریاست کے درجے پر بھی بات کی اور بہار کے خصوصی پیکج کی بھی یاد دلائی۔ ادھر کانگریس بھی جی ایس ٹی بل کی حمایت کا فیصلہ کرلیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کانگریس نے یہ فیصلہ اس کی تینوں شرطیں حکومت کی طرف سے مان لئے جانے کے بعد کیا ہے۔

About the author

Taasir Newspaper